دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں آپریشن کیخلاف جرمنی میں بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان میں آپریشن کیخلاف جرمنی میں بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ

برلن(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ جرمنی زون کی جانب سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آپریشن بلوچ فرزندوں کی حراستی قتل عام کے خلاف آج 24 مئی کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ بی این ایم جرمنی زون کی جانب سے،قلات،مستونگ، مشکے ،آواران اور دوسرے علاقوں میں فورسز کی خونی آپریشن اور بلوچ فرزندوں کی شہادت کے خلاف برلن میں امریکی سفارت خانے کے قریب برینڈن برگ تور کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا ،جس میں مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں تصاویر اور پمفلٹ تقسیم کی گئیں ۔ اس دوران سوشل میڈیا میں #BalochGenocideByPakistan کے ہیشٹیگ سے سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی ،جس میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے بھر پور حصہ لیکر انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ احتجاج میں پاکستانی ٹارچر سیلوں میں بند اذیتیں سہنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ پیر باندھ کر دُنیا کو پاکستانی مظالم دکھانے کا عملی نمونہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ ویرانوں میں پھینکے گئے مسخ شدہ لاشوں کو بھی علامتی اظہار کیلئے انسانی نمونہ کے طور پر پیش کرکے ایک پیغام دیا گیا جس میں جرمنی اور دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں کو اس بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔جس میں مظاہرین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پھینکے گئے بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں و گمشدہ افراد کی تشبیعی صورت بناکر مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے سے لیکر شام کے 5 بجے تک ہاتھوں کو پیچھے باندھ کر کھلے آسمان تلے تپتی دھوپ میں زمین پر لیٹے رہے۔مظاہرین نے چارٹ و دیگر معلوماتی پوسٹر مظاہرے کے مقام کے چاروں طرف آویزاں کیے ہوے تھے،جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج میں شامل ہوکر بلوچ قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اور جرمن حکومت، انسانی حقوق کے عالمی اداروں و اقوامِ متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بلوچوں کی شدید ترین نسل کشی پر آواز اٗٹھائیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ بی ،این،ایم نے بلوچ نسل کشی کے خلاف اور جرمنی میں احتجاج کی مناسبت سے ایک عالمگیر سوشل میڈیا احتجاجی کمپیئن #BalochGenocideByPakistan کے عنوان کا اہتمام کیا ۔بی،این،ایم کے اعلان کردہhashtag پراحتجاج کے دوران پانچوں گھنٹے سوشل میڈیا ایکیٹویسٹس کی ایک بڑی تعداد نے بلوچوں کی نسل کشی کے خلاف کیمپئن چلاکر دنیا کو آگاہی فراہم کی ۔مرکزی ترجمان نے ان تمام انسانیت دوست ، بلوچ و پارٹی کے میڈیا ایکٹیویسٹوں کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے میڈیا میں بلوچ نسل کُشی کے خلاف ایک بھرپور مہم چلائی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز