سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں ایف بی ایم کی جانب سے پمفلٹ بہ عنوان ’’خون...

بلوچستان میں ایف بی ایم کی جانب سے پمفلٹ بہ عنوان ’’خون میں لت پت بلوچستان ‘‘ تقسیم

(ہمگام نیوز )
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے پمفلٹ بہ عنوان ’’خون میں لت پت بلوچستان ‘‘ تقسیم کیا گیا ہے ۔

بلوچ قوم نے ہمیشہ جنگیں لڑی ہیں اور ہر دور میں ظالمِ وقت کے سامنے سینہ سپر ہو کر رہا ہے۔ اپنی بقاء اپنا وجود اور اپنی دھرتی کو زندہ رکھنے کے لئے یہ قوم صدیوں سے حالت جنگ میں ہے۔ گورے انگریز حکمرانوں سے لیکر کالے پنجابیوں تک ہمیشہ لڑتا، کٹتا،اور مرتا آرہا ہے ،مگر کبھی بھی سر زمین کے دفاع میں کسی جابر کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پہ آمادہ نہیں ہوا ۔13 نومبر اٹھارہ سو انتالیس میں خان محراب خان نے انگریز قبضہ گیر حاکموں کے ساتھ وطن کے دفاع میں لڑ کر جام شہادت پی کر یہ ثابت کیا کہ بلوچ قوم اپنی سرزمین پہ کسی گورے یا کالے قبضہ گیر کی باشاہت کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ مادر وطن کی ننگ ناموس کو بچانے کے لئے اب تک ہزاروں بلوچ فرزندوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے اور دیتے آرہے ہیں یہ ایک قوم کی بقاء کی جنگ ہے جو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک کے ساتھ لڑی جارہی ہے اور یہ جنگ ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہے گی ۔ہر گھر سے لاشیں اٹھی ہیں ، ہر بہن کی آنکھ اشکبار ہے ،ہر ماں نڈھال ہے ،ہر بھائی نے اپنا بھائی اسی آس میں کھویا کہ ہمارے آنے والے بچے نہیں مریں گے ۔

بچے ،جوان ،بوڑے، عورت، مرد، مزدور ،تاجر،کسان،طلباء،ڈاکٹر۔انجینئر،ٹیچر،سردار،نواب، ملا، عالم، ہر مکتبِ فکر کے لوگوں نے اپنا لہو بہا کر یہ پیغام دیا کہ ہمارے مشن کو پورا کرنے کے لئے ہماری قوم کے نوجوان اپنے سروں کی قربانی دیں گے ، مگر قبضہ گیر کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتے پہ تیار نہیں ہونگے ۔
فری بلوچستان مومنٹ نے تیرہ نومبر کو شھدائے بلوچستان کے نام سے منسوب کیا ہے تاکہ ہم سب ملکر اس دن اپنے ان تمام شہیدوں کے ساتھ عقیدت کا اظہار کریں اور انھیں سرخ سلام پیش کریں ۔

آئیے ایک بلوچ کی حیثیت سے آج کا دن اپنے تمام شھداء سے یہ عہد کرتے کہ بلوچ ریاست کو قبضہ گیروں کی غلامی سے آزادی دلانا اپنی زندگی کا مقصد بنائیں گے ۔
بلوچستان آجو بیت ۔

فری بلوچستان مومنٹ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز