یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں طوفانی بارشیں، زرآباد میں سیلاب کے بعد ہزاروں ہیکٹر زرعی...

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، زرآباد میں سیلاب کے بعد ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین اور باغات تباہ

زرآباد(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کی رات زرآباد شہر میں موسلا دھار بارش اور رباچ اور گیٹل ندیوں میں طغیانی کے باعث اس علاقے کے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین اور باغات زیر آب آگئے۔

رپورٹ کے مطابق اس خطے میں تربوز اور کیلے کے باغات تباہ شدہ مقامات میں شامل ہیں اور اس سے کسانوں کو کروڑوں تمن کا نقصان ہوا ہے۔

اس علاقے میں شہری ارکان اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ووٹ کے دوران ہمارے پاس آتے ہیں، لیکن انہیں سیلابی ڈیم کا بجٹ بھی نہیں مل پاتا تاکہ ہماری زرعی زمینیں سیلاب سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں 2018 کے سیلاب کی طرح اس علاقے کے لوگوں کے ہزاروں ہیکٹر باغات اور فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور حکومت نے اس علاقے کے کسانوں کی کسی قسم کی مدد نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز