کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں لشمینا کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے، بلوچستان میں اس بیماری سے متاثر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ساڑے سولہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ـ محکمہ صحت کے پاس اس بیماری میں لگائے جانے والے انجکشن دستیاب نہیں ہے، محکمہ نے انجکشن کی فراہمی کیلئے ڈبلیو ایچ او سے مدد مانگ لی ہے جبکہ فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نور محمد قاضی نے بتایا کہ ایک مکھی کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری لشمینا بلوچستان میں پھیل رہی ہے صوبے کے سولہ اضلاع میں لشمینا کے ساڑے سولہ ہزار مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ ایک اندازہ ہے کہ صوبے میں اس مریض سے متاثرہ مریض کی تعداد بیس سے تیس ہزار تک ہوسکتی ہے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ لشمینا کے علاج کیلئے انجکشن کی ضرورت ہے جو بلوچستان سمیت ملک بھر میں دستیاب نہیں ہیں ایک مریض کے مکمل علاج کیلئے بیس انجکشن کی ضرورت ہے محکمہ صحت نے ڈبلیو ایچ او سے انجکشن کی فراہمی کیلئے مدد طلب کی،اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت نے انجکشن کی خریداری کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔