اوستہ محمد ( ہمگام نیوز )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ لاپتہ بلوچ اسیران کے لواحقین کابھوک ہڑتالی کیمپ 1910ویں روز میں داخل ہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر بلوچ سیاسی کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے اور لاپتہ کرنے کا غیر انسانی ظلم جاری ہے ریاست میں جمہوریت کا نام ونشان نہیں ہے حکومت ایجنسیوں کے رحم وکرم پر چل رہی ہے جس کا صوبائی حکومت نے خود اعتراف کیاہے کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہے بلوچ سیاسی کارکن لاپتہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ بلوچ اسیران کی کیمپ سے اوستہ محمد کے نمائندہ این این آئی کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو میں کہاکہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حلقہ انتخاب سے سا ت ہزار بلوچ سیاسی کارکن لاپتہ ہیں جبکہ دو ہزار سے زیادہ مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہے