Homeخبریںبلوچستان میں چیکنگ کے نام پر تاجروں اور عوام کو تنگ کرنیکا...

بلوچستان میں چیکنگ کے نام پر تاجروں اور عوام کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی ،قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،سعداللہ اچکزئی ،حاجی ہاشم کاکڑ ،عبدالخالق آغا حاجی ،ظفر کاکڑ ،حاجی حمداللہ ترین ،دوست محمد آغا ،حاجی خدائیدوست ،خرم اختر ،حاجی ودان علی کاکڑ، عطامحمد کاکڑ، ظہور آغا، حاجی محمد یونس، نقیب کاکڑ، عزیز بازئی، قاہر ترین، عنایت دورانی، شکور خلیجی، عبدالعلی دمڑ، احسان کاکڑ، نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پھر سے چیکنگ کے نام پر تاجر برادری اور عوام الناس کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کچلاک بائی پاس یارو کے قریب پھر سے عوام الناس جن میں چھوٹے جھوٹے بچے بیمار اور خواتین شامل ہے گاڑیوں کو کھڑے کر کے عوام کو یچے گاڑیوں سے اتر کر دھوپ میں کھڑے کر کے تنگ کیا جا رہا ہے یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں پہلے بھی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور اب بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی کے چک پوسٹ بارڈر پر ہونا چاہیے شہروں کے اندر کسی صورت قبول نہیں کریں گے جس سے عوام الناس اور تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا ہوتے ہو دور دراز علاقوں سے خواتین بچے بیماروں کو کوئٹہ علاج کرنے لاتے ہےں اس طرح کی لمبی لمبی قطاروں میں گاڑیاں کھڑی کرکے چیک کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جس سے عوام الناس کی عزت نفاس مجروح ہو عدالت عالیہ اور وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کے مطابق تمام چھوٹے بڑے چک پوسٹوں کو ختم کیا گیا لیکن عدالت عالیہ کے حکم پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتے ہےں کہ چک پوسٹووں کو دوبارہ فی الفور ختم کیا جائے اور صرف اور صرف امن و امان کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی جائے تاجر برادی کا مطالبہ ہے کہ تمام چک پوسٹووں کو ختم کرکے صرف بارڈر پر چیکنگ کی جائے کوئٹہ کے اندر اور اندرون بلوچستان کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی وگرنہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بھرپور احتجاج کا اعلان کرینگے جس میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال احتجاج اور مظاہرے ہونگے۔

 

Exit mobile version