یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، تین کان کن ہلاک

بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، تین کان کن ہلاک

ہرنائی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی  کے علاقے شارنگ میں مسلح افراد نے اتوار کو کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے کوئلے سے مالا مال علاقے شاہرگ میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

ہرنائی بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے تقریباً دو سو کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

واضح رہے رواں جنوری میں بھی مسلح افراد نے ضلع بولان میں کوئلے کی کان سے مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کر کے قریبی پہاڑی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حکام کو جائے وقوعہ سے 11 لاشیں اور تین زخمی ملے تھے۔

حملے کے بعد مسلح افراد موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ‫

یہ بھی پڑھیں

فیچرز