پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں گیس پائپ لائن ریلوے ٹریک تباہ

بلوچستان میں گیس پائپ لائن ریلوے ٹریک تباہ

ڈیرہ مرادجمالی(ہمگام نیوز)ڈیرہ مرادجمالی18انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ہے جس کی وجہ سے اچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ڈیرہ الہ یار میں نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ الہ یار کے علاقے میر حسن سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی۔پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کی جاتی تھی، جو اب معطل ہوگئی ہے۔دھماکے سے پائپ لائن کا ایک فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔
دشت کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دشت کے علاقے 13میل میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرص سے ریلوے ٹریک کے ساتھ بم نصب کررکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز