کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی آرمی اور حساس ادارے کے اہلکاروں کا آپریشن جاری 10بلوچ فرزند کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو آواران کے علاقے ہارون دان میں پاکستانی آرمی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 4بلوچ فرزندوں کو کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ۔ایسی طرح پنجگورمیں ایف سی اور حساس ادارے نے پنجگور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام منتقل کر دیا ،دریں ثناء کوئٹہ کے علاقے کلی پیر بخش سمالانی اور کلی شاہوانی میں آپریشن کے دوران 5بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا ۔


