کوئٹہ:(ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان مادر وطن کے سوداگر سرفراز بگٹی نے بلوچ قومی لیڈر حیر بیار مری اور براہمدگ سمیت آزادی پسندوں کو ہتھیار پھینک کر قومی قابض سے مزاکرات کی دعوت دی۔
قابض پاکستان کے نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قابض پاکستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر موجود افراد ہتھیار پھینک کر واپس آئیں اور اب تک جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق معاملات طے کر لیں۔
انہوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ حربیار مری اور براہمداغ بگٹی سمیت سب کیلئے صوبائی حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔حیر بیار مری اور برا ہمدگ سمیت آزادی پسند اپنے سرزمین ننگ و ناموس وسائل کے تحفظ کی خاطر جدوجہد کرے ہیں لیکن قابض اور چی ایچ کیو کی طرف اپنا ماتھا رگڑ کر بعت کرنے والا سرفراز ننگ نا موس سرزمین کی مٹھی پلید کررہا ہے اور تاریخ ایسے جعفر و صادق کو قوم اور سرزمین فروش کے نام سے یاد کرے گا۔