شال(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع سے انتظامیہ کو 9 لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
بلوچستان کے شہر خضدار کے مختلف مقامات سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں برآمد کرکے خضدار سول اسپتال لایا گیا ہے۔
خضدار سے اطلاعات کے مطابق لاشوں میں سے 5 کی شناخت فیاض جتک، سعید غلامانی، سعید میرا جی، اور نثار احمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پیرکس صالح شیخ گوٹھ کے قریب سے انتظامیہ کو چار افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جنھیں تازہ زمین میں دفن کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی پولیس حب امام بخش بلوچ کے مطابق لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کرکے شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔