Homeخبریںبلوچستان ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیولی جوش و جذبے کے ساتھ...

بلوچستان ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

سبی ( ہمگام نیوز) سبی لہڑی سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیولی جوش جذبے کے ساتھ منایا۔تفصیلات کے مطابق سبی لہڑی سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوی کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا دیوالی کا مطلب کے دیؤں والا تہوار جبکہ ہندو برادری کے دیوالی کے تہوار کو گجراتی میں ڈیواری سنسکرت میں دیپا ولی اور ہندی میں دیوالی کہا جاتا ہے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری اپنے گھروں مندروں اور دوکانوں کی زبردست سجاوٹ کرتے ہیں بچے بڑھے اور بوڑھے نیا لباس زیب تن کرکے مندروں اور گھروں میں پوجا پاٹھ کی تقریبات کا انعقاد کرکے ملکی سلامتی کے لیئے خصوصی پراتھنائیں کی جاتی ہیں جبکہ بچے اور نوجوان پٹاخے پھوڑ کر دیولی کی خوشیاں مناتے ہیں اس سلسلے میں جنرل ہندو پنچائت سبی کے جے رام داس خجک، سیوارام، ڈاکٹر سدھام چند، جے رام داس ڈومکی، دیوان چند راجیش کمار عرف گنگا کا کہنا ہے کہ ہندو دھرم کے شری رامچندر جب 14 برس بنواس کاٹ کر جب واپس ایودھیا نگر پہنچے تو ان کا دیپ جلا کر پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا جو رسم ابتک جاری ہے دیوالی کے موقع پر چھٹی ہونے کے باوجود بھی ہندو برادری اپنا کاروبار کھلا رکھتی ہے اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ اس روز لکشمی دیوی خوش ہوتی ہے اور روزگار و کاروبار میں اضافہ ہوگاملک بھر کی طرح سبی وگردونواح میں بھی دیوالی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے

Exit mobile version