شال: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ابھی تقریباً صبح کے چار تیس کے قریب پولیس کے بھاری نفری نے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنے میں بیٹھے تقریباً 15 سے زائد طلباء کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے ،
زرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ اور گوادر میں ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچ راجی مچُی کے قافلے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر چار شہید جبکہ متعدد مظاہریں زخمی ہوئے تھے ۔
ریاستی اس جبر کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھرنے اور احتجاج کیئے گئے ،
بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنے میں بیٹھے شرکاء بھی اسی ریاستی جبر کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے تھے کہ انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا ۔