کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ان الللہ وان الیہ راجعون ، اطلاعات کے مطابق بلوچ بار ایسوسی ایشن کے سربراہ، بلوچ آزادی پسند رہنماء اور ایف- بی – ایم کے رکن بلوچ ماہر قانون ایڈوکیٹ صادق رئیسانی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ صادق رئیسانی کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے۔ بروز 21 مارچ صبح تقریبا آٹھ بجے کے قریب انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ دیبہ کوئٹہ میں کی جا رہی ہے۔