Homeخبریںبلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4663...

بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4663 دن ہوگئے

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4663 دن ہوگئے,احتجاجی کیمپ میں کوئٹہ کسٹم سے دس سال قبل جبری لاپتہ داد محمد مری کی بہن حیر بی بی اور دوسرے لواحقین بیٹھے رہیں. انہوں نے اپیل کی کہ اسکے بھائی کو منظر عام پر لایا جائے اور اس کو اسکی خیر خبر پہنچائی جائے کیونکہ وہ انکے لئے بہت پریشان ہیں –
آج کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی اور سماجی کارکنان حمل بلوچ ، سریش بگٹی سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین ایک عزم اور استقامت کے ساتھ سالوں سے اپنے جبری گمشدہ پیاروں کی بازیابی کیلئے طویل پر امن جدوجہد کرتے آ رہے ہیں، بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی جبری گمشدگیوں، فوجی آپریشن اور قتل و غارت گری پر عالمی اور ملکی انسانی حقوق کے اداروں کو بھر پور آواز اٹھانے اور کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمارے پر امن جدوجہد اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پہ میڈیا کی خاموشی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، جس سے مقتدرہ اداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے،
انسانی حقوق کے اداروں کی اب تک کی کوششیں ظلم کو روکنے میں ناکافی ہیں انہیں اس سے کچھ قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم یو این سے اپیل کرتی ہے کہ وہ براہ راست مداخلت کرکے ریاستی دھشت گردی کو روکے.

Exit mobile version