یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچ ریپبلکن پارٹی کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

بلوچ ریپبلکن پارٹی کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کندھ کوٹ میں بگٹی مہاجرین اور گزشتہ روز تربت میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف نارے درج تھے مظاہرین نے انسانی حقوق کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ یکم اپریل کو کندھ کوٹ سے بگٹی محاجرین کے کیمپ پر پاکستانی فوج بے دھاوا بول کر خواتین کو بچوں سمیت 20افراد کو اغوا کر لیا جن کو بعد میں سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصوبے کے تحت تربت میں مزاحمتی تنظیموں کے خلاف آپریشن کے نام پر بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی گئی ہے اور جن لوگوں کو مزاحمت کارقرار دے کر شہید کیا گیا ہے وہ تمام کے تمام پہلے سے ریاستی فورسز کے حراست میں تھے جن کے بارے میں ہماری پارٹی کے بیانات رکارڈ پر موجود ہے اور شہدا میں پارٹی رہنما ماسٹر اصغر داد اور دین محمد بگٹی شامل ہے جو پہلے سے ہر ریاستی فورسز کے تحویل میں تھے اور تربت میں آپریشن صرف انسانی حقوق کے ادارے کو بے وقوف بنانے اور اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کا ایک ناکام حربہ تھا لیکن بلوچ ریپبلکن پارٹی ہر سطح پر احتجاج کرتی رہی گی اور ریاستی جنگی جرائم کو پردہ فاش کرتی رہی گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز