شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ شہدا ء کی قربانیاں بے لوث کوششیں تاریخ کا روشن باب...

بلوچ شہدا ء کی قربانیاں بے لوث کوششیں تاریخ کا روشن باب ہے۔بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ آزادی بلوچ قوم کا پیدائشی اور فطری حق ہے یہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے بلوچ ایک روشن خیال اور سیکولر قوم ہے اقوام عالم اور مہذب دنیا بلوچ قومی ریاست کے قیام کے لئے بلوچ قوم کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کریں ریاست بلوچ قومی آزادی کی اصولی موقف سے انکاری ہوکر بلوچ جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کے لئے بے پناہ وسائل استعمال کررہے ہیں ترجمان نے کہاہے اقوام عالم ریاست کو بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں لاکر نہ صرف بلوچ حق آزادی کو تسلیم کریں بلکہ بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لئے اپنا بین الاقوامی کردار ادا کریں ترجمان نے کہاکہ شہید مجید بلوچ شہید کچکول بہار شہید زائد ابراہیم شہید عصمت بادینی شہید بہار بنگلزئی سمیت ہزاروں بلوچ شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں کا مقصد یہی تھا کہ بلوچ قوم غلامی کی زلت آمیز زندگی سے نکلیں قربانیوں اور مصائب سے لبریز ان کی کوششیں بلوچ تاریخ کا روشن باب ہے جس جدوجہد کو انہوں نے اپنے خون سے آبیار کیا ان کی تسلسل کو نہیں روکا جاسکتا دنیا میں بہت سے کمزور قوموں نے آزادی حاصل کی طاقت ور اور کمزور کے بیچ طاقت کے عدم تواز ن سے جیت و ہار کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ مضبوط کمٹمنٹ فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے شہداء کے بے لوث عمل اور جزبہ اس کی شاہدہے کہ ریاست بلوچ جدوجہد کو روک نہیں سکتاتشدد کے زریعہ خوف پھیلانے اور انتخابی سیاست کے زریعہ بلوچ قوم کو فریب دینے کے تمام حربہ ناکام ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز