دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ طالب علم فیروز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے...

بلوچ طالب علم فیروز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل ۔

 
قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات سے 29 مئی 2019 کو قابض پاکستانی فوج اور اُنکے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم فیروز بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ فیروز بلوچ بے قصور ہے اسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔

اگر اس پر کوئی جرم عائد ہے تو اسے ریاست کے عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پوری کی جائیں اس طرح کسی کو بغیر کسی جُرم کے طالب علموں کو ٹارچر سیلوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

بلوچ طالب علم فیروز بلوچ کے لواحقین نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارے پیاروں کی بازیانی کیلئے اپنا کردار ادا کر کے انسان دوستی کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز