لندن (ھمگام نیوز) بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیربیارمری نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک وڈیو پیغام کہا کہ بلوچ عوام پاکستانی الیکشن میں حصہ نہ لے، پاکستانی الیکشن کا فائدہ پاکستانی مفا دپرست سیاست دانوں کو ہوتا ہے اور یہ پنجاب کو فائدہ پہنچاتے ہیں یہ کبھی بلوچوں کے فائدے کے لیئے نہیں سوچتے۔ قومی رہنما نے کہا ووٹ نہ دینے کے کئی فائدے ہیں، پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ دنیا کے سامنے یہ بات واضح ہوجائیگی کہ بلوچ پاکستانی قبضہ گیریت اور حاکمیت کو نہیں مان رہے ہیں اور خود کو پاکستانی کہنے پر آمادہ نہیں ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم بلوچ ہیں۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اگر ہم نے پاکستانی الیکشنوں میں حصہ لیا اور مفاد پرست سیاست دانوں کو آگے لایا تو پاکستان یہی کہے گا کہ یہ تو پاکستان کے حصے ہیں بلوچ خود انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں پھر وہ جو بلوچستان میں وسائل کی لوٹ مار کر رہے ہیں اسے وہ جائز قرار دیں گے، بلوچوں کو مارنا اور انہیں لاپتہ کرنے کو جائز قرار دینگے ۔یہ تمام نقصانات اور ظلم اسی دو نمبر والی پارلیمنٹ کی وجہ سے ہم پر ڈھائے جا رہے ہیں۔ اگر ہم اس نام نہاد انتخابات میں حصہ نہ لیں تو دنیا کے کے سامنے ہم یہ ثابت کر سکیں گے کہ ہم بلوچ ہیں ، ہمارا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، پاکستان سے ہمارا کوئی وابستگی نہیں ہے نا غم اور نا ہی خوشی ۔ یہ ہمارا دشمن ہے، قابض ہے۔ زور زبردستی ہماری زمین پر قابض ہوچکی ہے۔ یہ گھس بیٹھیا زور زبردستی ہمارے زمین پر بیٹھا ہوا ہے ہمیں اسے یہاں سے نکالنا ہے اور نکالنے کے کئی طریقے ہیں۔ قومی رہنما نے مزید کہا یہ بھی تو ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی اگر بلوچ قوم نے پاکستانی انخابات میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکی اتنی بڑی اہمیت ہے کہ جس طرح ایک بہادر سرمچار پہاڑ پر بیٹھ کر سرزمین کی دفاح کر رہا ہے اسی طرح ووٹ نہ دے کر آپ بھی وطن کی دفاع کر رہے ہو، ووٹ نہ دینے کی اتنی بڑی اہمیت ہے ۔ دنیا کے سامنے یہ ایک ثبوت ہو گا کہ پاکستان بلوچ کا دوست نہیں ہے، دشمن ہے، حیربیارمری نے مزید واضع کیا کہ بلوچوں کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پنجابی ایک علیحدہ قوم ہے اسی طرح بلوچ بھی الگ شناخت کے ساتھ ان سے الگ ایک قوم ہے! پاکستان ہندوستان توڑ کر بنا گیا ہے جبکہ بلوچ اپنی سرزمین پر ہزاروں سال پرانے تاریخ کے ساتھ رہ رہی ہے۔ بلوچ انشاللہ اپنی آزادی کی جہد میں کامیاب ہوںگے ۔ کامیابی بلوچ قوم کا مقدر ہوگا۔ بلوچستان زندہ باد