لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر منظور پشتین کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پشتون بھائیوں کے لئے یہی وقت ہے کہ وہ پنجابی جابروں کے خلاف منظم انداز میں کھڑے ہوں اور اپنی مزاحمت کو واضح سمت میں آگے بڑھائیں۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ بلوچوں کے اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی بہت پرانی تاریخ ہے اور بلوچ اپنے حقوق کے لئے کسی بھی جدوجہد میں پشتونوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ہر طرح سے تعاون کریگی کیونکہ پشتون بلوچوں کے ہر طرح کی صورتحال میں بہترین اتحادی رہیں ہیں۔
حیربیار مری نے اپنی ٹوئیٹ میں منظور پشتین کے نام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔