شال(ہمگام نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کےآرگنائزر ڈاکٹر مھرنگ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ قومی اجتماع میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، اور یہ اجتماع اپنی نوعیت میں مکمل طور پر پُرامن تھا۔ اس اجتماع کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے ریاست کے تمام حربے اور سازشیں ناکام ہوئیں، تو اب اجتماع کے بعد دالبندین کے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور ایک بلوچ ڈرائیور کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ لیکن ریاست اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ بلوچ عوام خوف اور ڈر کو شکست دے چکے ہیں۔ اس طرح کی حرکتوں سے بلوچ عوام اپنی حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر دالبندین میں عوام کو تنگ کرنا بند نہیں کیا گیا تو ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔