اسلام آباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب کے گرد تمام علاقہ خاردار تاروں سے گھیر لیا ہے۔
یاد رہے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ چار دنوں سے پرامن دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مگر اب ان کا احتجاج سخت سیکیورٹی حصار میں آ گیا ہے۔
ذرئع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔


