کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کا آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پھر سے متعارف کردیا گیا، واضع رہے گزشتہ کچھ عرصے سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر نے بی ایل اے کی آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو سسپینڈ کیا تھا ،جسے ایک بار پھر فعال کرکے بلوچ عوام اور میڈیا کیلئے متعارف کرایا گیا۔ یاد رہے گزشتہ رات بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنی پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ,
ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان اور طالبان کے دھوکے میں آکر وہی قانون جو طالبان سمیت دوسرے اسلامی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے لیے لایاگیا، اس قانون کو امریکہ کے دشمنوں ، طالبان، پاکستان، چین اور ایران نے بلوچ قوم اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کروایا حالانکہ بلوچ قومی تحریک سے امریکی عوام، ریاست اور مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بی ایل اے کو اس لسٹ میں شامل کرنے کے لیے جن حملوں کو جواز کے طور پر استعمال کیا گیا ان حملوں سے بھی بی ایل اے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://twitter.com/BalochArmy_/status/1148206439233675265