یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ نوجوان شعیب بلوچ ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب

بلوچ نوجوان شعیب بلوچ ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب

خاران: (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کی رپورٹ کے مطابق 14 اگست 2019 کو ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے والے بلوچ نوجوان شعیب بلوچ جسے خاران کے علاقے قادر آباد سراوان چنال چیک پوسٹ سے ریاستی فورسز نے اغواء کیا تھا آج بازیاب ہوگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق شعیب بلوچ کو 8 مہیںنے اور 6 دن ریاستی عقوبت خانوں میں رکھنے کے بعد آج نوشکی سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

یاد رہے شعیب بلوچ جیسے اور بھی بہت سے غیر مسلح بلوچ نوجوان تاحال ریاستی عقوبت خانوں میں اذیتیں برداشت کر رہے ہیں جن کا قصور محض أن کی شناخت ہے کہ وہ بلوچ ہے یعنی وہ ایک غلام قوم سے تعلق رکھتا ہے اس بنا پر أن کو ریاستی عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز