بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 2 مارچ 2026 کو رات 2 بجے بلیدہ کے علاقے میناز میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر 3 طالب علموں سمیت 2 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

پہلے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت رحیم بخش ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ میناز کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کاروباری شخصیت ہیں۔

دوسرے لاپتہ شخص کی شناخت علی احمد ولد الطاف کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ میناز کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔

تیسرے لاپتہ شخص کی شناخت آصف ولد چیئرمین اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ میناز کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔

چوتھے لاپتہ شخص کی شناخت یاسر ولد بلوچ خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ میناز کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہیں۔

پانچویں لاپتہ شخص کی شناخت عبدالرحمن ولد برکت علی کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ میناز کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہیں۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بروز تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ ایک ہی رات میں پانچ افراد کی جبری گمشدگی ایک بڑا سانحہ ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔