Homeخبریںبلیدہ ،مسلح افراد و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپ ،دو بلوچ...

بلیدہ ،مسلح افراد و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپ ،دو بلوچ فرزند شہید ،

بلیدہ( ہمگام نیوز )بلیدہ و پنجگور کے درمیانی کے علاقے میں مسلح افراد اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مابین جھڑپ ،دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے

اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات مغرب کے وقت پروم اور زعمران کے درمیانی علاقے بسدکنڈگ میں مسلح افراد اور ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کے مابین جھڑپ ہوئی ہے اور جس کے نتیجے میں دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے ۔شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت ناصر عرف ملا رحمن اور شکر عرف لونگ کے نام سے ہوئی ہے شہید ناصر پروم کے جائین کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور شہید شکر بلیدہ کے علاقے ہنگولی زیارت رہائشی ہے

جبکہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم میں شہید ناصر کے نماز جنازہ پر فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے نماز جنازے میں شریک لوگوں پر شدید تشدد کے بعد سات افراد کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔ حراست میں لیے گئے بلوچ فرزندوں کی شناخت عبدالغفار ولد محمد یعقوب ، سرور ولد سنجر ، علی اکبر ولد داد بخش ، لال جان ولد غلام محمد ، شاہ دوست ولد مراد اور مسلم ولد ملا منان شامل ہیں ۔

Exit mobile version