یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلیدہ سلوئی کورڈیم سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد

بلیدہ سلوئی کورڈیم سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد

بلیدہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سلوئی کورڈیم سے لاپتہ ایک شخص کی نعش برآمد جس کی شناخت دل جان ولد خدابخش سکنہ گردانک بلیدہ کے نام سے ہواہے۔

ذرائع کے مطابق دل جان سکنہ کوچگ کو گزشتہ رات قتل کیا گیا اور اس کی لاش کو سلوئی کوردیم کے علاقے میں پھینک دی گئی۔

وہ 22 جولائی کو بلیدہ کے علاقے میناز میں موٹر سائیکل ٹھیک کرانے گیا تھا، جہاں سے اسے اغواء کیا گیا۔ اغواء کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔ دل جان چار سال قبل بھی جبری لاپتہ کیا گیا تھا اور چار مہینے بعد بازیاب ہوا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء میں ملوث افراد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ، “ڈیتھ اسکواڈ” سے ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” سے مراد ایسے نیم فوجی یا غیر رسمی مسلح گروہ ہوتے ہیں جو قابض ریاستی سرپرستی میں یا ریاستی اداروں کی خاموش حمایت سے کام کرتے ہیں۔ ان کا کام لوگوں کو اغواء، تشدد یا ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں ان گروہوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں جیسے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز