بلیدہ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ سے ایک لاش برآمد، ہسپتال پہنچادی گئی۔
اطلاع کے مطابق بلیدہ کے علاقہ ریکو میں مقامی لوگوں نے لاش دیکھی جس کی اطلاع لیویز فورس کو دی گئی۔
بعد ازاں لیویز نے لاش ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچادیا، تاہم ابھی تک اسے شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔
دوسری جانب تربت آبسر کے نوجوان نثار این ایس کی 11 سالہ بھتجی اہلخانہ کے کیساتھ پکنک پر گئی تھی۔ ندی میں نہانے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔


