جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبلیدہ میں فوجی قافلے پر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک اور 4...

بلیدہ میں فوجی قافلے پر حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کیے۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 8 جولائی کو ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں میناز محمد آباد ایریا میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے بم موٹرسائیکل پر نصب کیا تھا اور قافلے میں شامل آخری گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں فوج نے اپنے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے سے نکالا۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز