دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلیدہ میں پولیس کا ظریف رند کے گھر پر چھاپہ فائرنگ سے...

بلیدہ میں پولیس کا ظریف رند کے گھر پر چھاپہ فائرنگ سے ایک بچہ شہید، دوسرا زخمی، بھائی گرفتار

بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج اعلی الصبح بلیدہ کے علاقے سلو میں پولیس نے بی ایس او کے رہنما ظریف رند کے گھر پر چھاپہ مار فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ظریف رند کا 10 سالہ بتیجہ شہید ہوگیا اور ایک بچہ زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ظریف رند کے بڑے بھائی خلیل رند کو گرفتار کرکے لے گئے ـ
مزید رپورٹ کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کی اور جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان بھی پہنچایا ـ
واقعہ کے بعد ظریف رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے آج صبح فجر کے وقت ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر فائرنگ کیا جب گھر میں تمام افراد سو رہے تھے۔ گھر کی چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بغیر ایف آئی آر، بغیر وارننگ، بغیر اطلاع، یہ دہشتگردانہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز