جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںبلیدہ: پاکستانی فوج نے جارحیت کرکے 10بلوچ فرزند جبری اغوا کیئے

بلیدہ: پاکستانی فوج نے جارحیت کرکے 10بلوچ فرزند جبری اغوا کیئے

بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج نے سلو کے علاقے میں جارحیت کی جس کے نتیجے میں دس افراد کو زبردستی حراست بعد پاکستان آرمی نے اپنے کیمپ منتقل کیئے ۔
بلیدہ سے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قابض فوج نے سلو کے علاقے میں دوران جارحیت دس افراد کو زبردستی حراست بعد فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق تمام افراد محنت مزدوری کے پیشے سے تعلق رکھتے ہیں، جس میں سے پانچ افرادکی شناخت ،جعفر ولد محمد انور،عدیل ولد ناصر،عقیل ولد امیر بخش،عبدالوحید ولد مسافر ،عبدالغفور ولد پیر محمد کے نام سے سے ہوئی ۔انسانی حقوق کے ادارے و سوشل ایکٹوسٹ اور عالمی ادارے ریڈکراس ان جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کی باحفاظت بازیابی میں اپنی کردار اداکرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز