دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلیدہ :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شہید اسد بلوچ تین بھائی جبری طور...

بلیدہ :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شہید اسد بلوچ تین بھائی جبری طور پر اغواء

کیچ ( ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی  فورسز نے فدائی اسد بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر تین بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز سے پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فدائی شہید  اسد بلوچ کے گھر سے تین افراد کو جبری طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل  کردیا۔حراست میں لیے گئے تینوں بلوچ فرزند فدائی شہید اسد بلوچ کے بھائی ہیں، جن کی شناخت عاطف، عدنان اور کمبر کے ناموں سے ہوئی ہے-حراست میں لیئے جانے والا عاطف رژن پبلک ہائی اسکول میں استاد ہے جبکہ عدنان اور کمبر میناز گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز