یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلیدہ پکنک منانے گئے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

بلیدہ پکنک منانے گئے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

بلیدہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے بلیدہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ذاکر ولد عبداللہ، رزاق ولد عبداللہ، صادق اور پیرجان کے ناموں سے ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان زِردان کوچہ بلیدہ کے رہائشی ہیں، جبکہ ایک نوجوان کا تعلق بٹ کورے پشت جاڑین بازار سے بتایا جا رہا ہے۔

 اہلِ علاقہ کے مطابق یہ نوجوان تقریباً ایک ہفتہ قبل پکنک منانے گئے تھے اور اسی دن سے ان کے موبائل فون بند تھے۔

ان کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس کے ذریعے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔ تاہم آج اطلاع ملی کہ چاروں دوستوں کی لاشیں جاڑین کے پہاڑی علاقے سے ملی ہیں، جو بُری طرح مسخ شدہ حالت میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کی موٹر سائیکلیں بھی مبینہ طور پر جلی ملی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور مقامی افراد نعشوں کو وصول کرنے کے لیے پہاڑی علاقے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح ریے گذشتہ ہفتے قابض پاکستانی فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاتھا کہ بلیدہ کی پہاڑوں میں 4 افراد اور کوئٹہ چلتن کی پہاڑوں میں 14 افراد کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔

بعدازاں چلتن واقعہ کے 13 نوجوانوں کی شناخت ہوگئی جو زخمی تھے اور انھوں نے کہاتھا کہ وہ صبح پودگلی چوک سے 13 دوست پکنک منانے گئے شام کے وقت واپس اپنے گھروں کو آرہے تھے کہ فضاء سے آگ کا گولہ آگیا وہ تمام زخمی ہوگئے ، تاہم ہم نہیں سمجھ پائے کہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز