یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلیدہ: 2 کمسن بچے جنسی زیادتی کا شکار۔

بلیدہ: 2 کمسن بچے جنسی زیادتی کا شکار۔

کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں 2 کمسن بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ کیچ میں بٹ کور پشت میں 4 افراد نے 2 کمسن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کے شکار بچوں کے لواحقین نے پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام سرتاج ولد ستار سکنہ بٹ، عاطف ولد حاطم سکنہ بٹ، ظریف ولد مقبول سکنہ بٹ اور صغیر سکنہ بٹ ہیں۔

ایس ایچ او بلیدہ شیرجان کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد صغیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز