جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںبندرگاہ سیریک میں ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ جانبحق ایک...

بندرگاہ سیریک میں ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ جانبحق ایک زخمی

زاھدان / دزآپ ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی نیوی کی ظلم و بربریت کے خلاف مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک میں مقامی بلوچوں نے قابض ایران کے مظالم کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ اس پرامن ریلی پر ایرانی قابض فوج نے بلوچ شہریوں پر ریاستی طاقت کے بل بوتے پر تشدد کیا ، جس میں ایرانی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ بھی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو شہری یوسف ملاحی اور اسماعیل دریابر کے کندھے اور پیٹ پر گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد ان زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چند گھنٹوں کے بعد اسماعیل دریابر گہرے زخموں سے زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہسپتال میں دم تھوڑ گیس، جبکہ زخمی یوسف ملاحی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ـ
دریں اثنا مغربی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے روزگاری و مہنگائی کے سبب ایرانی حکومت کی طرف سے بلوچ نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کی بندش اور ملازمتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت سے بلوچ شہری اپنے خاندان کے گزر بسر کیلئے ایرانی پیٹرول کے کاروبار کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے قابض ایرانی سیکیورٹی ادارے کی بے رحمانہ سلوک کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری امید ملاحی جانبحق ہوگئے تھے جن کا روزگار تیل کے چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک تھا۔ قابض ایرانی نیوی کی اس درندگی کی خبر مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک تک پہنچنے کے بعد مقامی بلوچ مزدوروں نے بلوچ فرزندوں کی بہیمانہ قتل و ریاستی ظلم و بربریت کے خلاف منظم مظاہرے کا انعقاد کیا،تاکہ دنیا کو بلوچ قوم پر ڈھائے گئے ایرانی مظالم بارے آگاہی دے سکیں، اس مظاہرے کو ایرانی فورسز نے ریاستی طاقت کے زور پر کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز