چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبندرگاہ کلاھی پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

بندرگاہ کلاھی پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 ماتچ کو میناب شہر میں بندر کلاہی پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش شہید ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب کے ساحلی علاقے بندر کلاھی میں قابض ایرانی نیوی نے ایک بلوچ تیلکش یونس ملاحی کی سمندر میں چلتی کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتی بے قابو ہوکر ڈوب گئی اور یونس ملاحی کو گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں سمندر میں ڈوب گئے عین موقعے پر امداد نہ ملنے پر وہ سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی نیوی بے اس بلوچ شہری کا پیچھا کرنے اور ڈوبنے کے بعد جائے وقوعہ سے چلے گئے اور اس بلوچ شہری کی لاش مقامی لوگوں نے سمندر میں تلاش کرکے ہسپتال پہنچا دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز