دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبندر عباس میں میونسپلٹی کے اجلاس میں بلوچی لباس پہننے پر پابندی

بندر عباس میں میونسپلٹی کے اجلاس میں بلوچی لباس پہننے پر پابندی

دزاپ (ہمگام نیوز) بندر عباس میں صوبہ ہرمزگان ( سابقہ بلوچ علاقہ )میونسپلٹی کے اجلاس میں مختلف حیلوں بہانوں اور بلوچ عوام کو ہراساں کرنے کے لیے اس شہر میں بلوچی لباس پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں ہرمزگان کونسل کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ بندر عباس شہر میں بلوچ عوام کی جانب سے بلوچی لباس پہننا قابل قبول نہیں ہے اور اس کی روک تھام کی جانی چاہیے۔

بلوچی لباس پہننے سے روکنے کے لیے بسیج اور آئی آر جی سی کے تمام اداروں کو اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بلوچی لباس پہننے والے بلوچوں کو افغان شہری ہونے کے بہانے ہراساں کریں تاکہ وہ بلوچ لباس پہنے سے گریز کریں.

دراصل یہ منصوبہ اسلامی جمھوری حکومت کی جانب سےسے نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ حالیہ برسوں میں یہ کارروائی یزد، کرمان، شیراز وغیرہ شہروں میں ہوئی تھی اور بلوچی لباس میں بلوچ عوام کو ہراساں کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز