بندرعباس (ہمگام نیوز )رسانک کے مطابق 3 جنوری بروز بدھ بندر عباس(گمبدان) میں ایک سڑک حادثے میں ایندھن بردار گاڑی اپنے اصل راستے سے ہٹنے سے ایک بلوچ تیلکش جانبحق ہوگیا۔ اس بلوچ تیلکش کی شناخت 50 سالہ عبداللہ شاہوزہی ولد محمد عظیم ساکن زاہدان بتائی گئی ہے جو کہ مازنداران میں رہائش پزیر تھا ۔