Homeخبریںبندر کلاھی میں قابض ایرانی نیوی کا بلوچ آبادیوں پر حملہ

بندر کلاھی میں قابض ایرانی نیوی کا بلوچ آبادیوں پر حملہ

ھرمزگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی نیوی اہلکاروں کا بندر کلاھی شہر میں بلوچ آبادیوں پر حملہ کرکے گھروں میں گھسنے کے بعد چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بچوں اور بوڑھوں سمیت عورتوں پر شدید تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں 6 جون کی صبح ھرمزگان کے علاقے بندر کلاھی میں کرنل لشکری ​​کی کمان میں ہرمزگان کے بحری اہلکاروں نے پیٹرول اور ڈیزل کے کاروبار سے منسلک بلوچوں کو تفتیش کے بہانے بندرگا کلاھی میں بلوچوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ اس حملے کی وجہ سے بلوچ عوام میں شدید ردعمل کا اظہار سامنے آیاـ

باخبر ذرائع نے بتایاکہ بندر کلاھی کے رہائشیوں نے بحری اہلکاروں کو ان کے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور بحریہ کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی اور ان بندوق کی نوک پر علاقہ بدر کیا جس سے وہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ـ

کرنل لشکری ​​ ہرمزگان کا ڈپٹی ایڈمرل ہے اور بندر کلاہی ہرمزگان کے میناب شہر کے وسطی حصے میں واقع ضلع “تیاب” کا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں آبنائے ہرمز، خلیج فارس، بحر عمان اور مکران کے پہاڑوں کے ساتھ واقع ہے۔

Exit mobile version