بنپور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور کے حسین آباد گاؤں میں نامعلوم افراد نے کم از کم 50 بھیڑوں کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور کے گاؤں حسین آباد میں ایک واڈ میں بند تقریباً پچاس بھیڑوں کو نذر آتش کر دیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد 50 بھیڑوں پر مشتمل گودام کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گئے۔
موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق اس واقعہ کی محرکات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا.