بولان (ہمگام نیوز) معلومات کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں شام 5 بجے نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ کیا۔ حملہ جدید ہتھیاروں کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو سے زائد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


