شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںبولان میں بجلی کے ٹاور تباہ، فورسز پر حملے کی ذمہ داری...

بولان میں بجلی کے ٹاور تباہ، فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ سب بولان میں مرکزی شاہراہ کے قریب گری دو اور گوکڑت کے درمیان کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے تین ٹاورز بارودی مواد رکھ کر تباہ کر دیئے

سرباز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی حفاظت پر معمور فورسز کے ایک گاڈی کو گوکڑت قریب ہی گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جبکہ راکٹوں کی زد میں آکر گاڈی مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی دونوں واقعات کی زمہ داری قبول کرتے ہے سرباز بلوچ نے کہا ہےکہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز