بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل شام 8 بجے بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ گیس مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکل کر کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو فراہم ہوتی ہے۔
بولان اور دیگر علاقوں میں اس قبل بھی متعدد بار گیس پائپ لائن پر حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے قبول کیں۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔