نئی دہلی(ہمگام نیوز ) بھارتی ریاست آسام میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً ایک لاکھ 71 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔
آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق، سیلاب سے تقریباً 4 لاکھ شہری متاثر ہوئے ہیں۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ سیلاب میں اپنی جانیں گنوانے والے 27 افراد میں سے 7 کا تعلق کریم گنج علاقے سے تھا۔
آسام ریاست کے حکام نے بتایا کہ 17 علاقوں میں 245 عارضی امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بے گھر ہونے والے تقریباً ایک لاکھ 71 ہزار افراد میں سے 15,160 کو عارضی امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔