سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںبھارتی ایڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم، سٹاک...

بھارتی ایڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم، سٹاک خسارہ 86 ارب ڈالر ہوگیا

نئی دہلی( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم ایڈانی کی دولت میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ بدھ کے روز گوتم ایڈانی نہ صرف ایشیا بلکہ انڈیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے بھی محروم ہو گئے۔

بھارتی بزنس مین گوتم ایڈانی کی کمپینوں کے گروپ کے حصص کی مارکیٹ ویلیو میں بدھ کے روز بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی۔ شارٹ سیلنگ کی رپورٹ کے بعد سٹاک خسارہ کا حجم 86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

بدھ کو سٹاک میں کمی کی وجہ سے ایڈانی فوربز کی دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ 75.1 بلین ڈالر ہے۔ ان کے اثاثے ریلائنس انڈسٹریز کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مکیش امبانی سے کم ہو گئے۔ امبانی کی دولت کی مجموعی مالیت 83.7 بلین ڈالر ہے۔

رائٹرز کے مطابق ہندنبرگ انویسٹمنٹ ریسرچ کی شدید شارٹ سیلنگ رپورٹ سے قبل ایڈانی امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

اڈانی گروپ کی سبسڈریز

اڈانی گروپ کی سبسڈریز

یہ نقصان ایڈانی کے لیے ایک شدید دھچکے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایڈانی نے تعلیم چھوڑ دی تھی اور ارب پتی بن گئے۔ ان کی دولت حالیہ برسوں میں بڑھی تھی۔ ان کی کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ آسمان کو چھونے لگا تھا۔ ان کے اثاثوں میں بندرگاہیں، ہوائی اڈے، کان کنی کمپنیاں، سیمنٹ کمپنیاں اور بجلی کی کمپنیاں شامل ہیں۔

ان دنوں ایڈانی اپنی کمپنیوں میں استحکام بحال کرنے اور اپنی ساکھ کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔گذشتہ کچھ دنوں کے دوران “ایڈانی” کی کمپنیوں کو 85 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس طرح ان کے گروپ کی 7 لسٹڈڈ کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو لگ بھگ 131 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز