دہلی(ہمگام نیوز) گزشتہ روز بھارتی فوج پر پاکستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی عوام کا پاکستان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہیں بھارت کے مختلف شہروں سمیت جموں کشمیر میں بھی پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیے گئے مظاہرین نے پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے حکومت سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بھارتی عوام نے اپنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرے اب چھوٹے آپریشن اور سرجیکل سٹرائیک سے کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ پاکستان کے ہوتے ہوئے ہندوستان میں امن نہیں آسکتا ہے

  بھارت کے سابق آرمی چیف اور مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ نے بھی اننت ناگ میں حالیہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو کرار دیا ہے

 حملے کے بعد ایک سیاسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وی کے سنگھ نے ملک میں جاری سیکورٹی چیلنجوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ سابق آرمی چیف نے کہا کہ جب تک پاکستان مکمل طور پر ٹوٹ نہیں جاتا، کشمیر میں دہشت گردی سے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔

 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ واقعات جاری رہیں گے، اور تشدد کی ایسی کارروائیوں کو روکنے میں وقت لگے گا جب تک پاکستان کو ختم نہیں کیا جائے گا یہ حملے ہوتے رہیں گے ۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے اس سال کشمیر میں 48 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 39 کا تعلق پاکستان سے تھا

دوسری طرف بھارت کی طرف سے جوابی کارروائی کے ڈر سے پاکستان نے کشمیر واقع اپنے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے ۔