ماسکو: (ہمگام نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین پر کریملن کے حملے کے بعد پہلی بار روس کا دورہ کریں گے، اس دورے میں واشنگٹن کے ساتھ نئی دہلی کے قریبی تعلقات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے کہا کہ مودی کے دورہ ماسکو کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا