دہلی:(ہمگام نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرے ایسے وقت میں شروع ہوئے جب وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے عام انتخابات سے محض چند ہفتے قبل 2019 کے سٹیزن شپ(شہریت) کے قانون کے نفاذ کے لیے قواعد کا اعلان کیا تھا۔ 11مارچ کو شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مشرقی ریاست آسام اور جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا گیا تاہم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔