Homeخبریںبیلجیم میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ سے قبل "اللہ اکبر" کا...

بیلجیم میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ سے قبل “اللہ اکبر” کا نعرہ بلند کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد کو قتل کیا

(ہمگام ڈیسک نیوز ) اطلاعات کے مطابق جرمنی کے سرحد کے قریب واقع بیلجیم کے شہر لی بیگ میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ اس حملہ آور نے حملے کے دوران ایک خاتون کو کچھ دیر کے لیے یرغمال بنایا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔وزیرِ داخلہ جیم جیمبون کے بقول واقعے کی وجوہات میں سے دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے شہر لی ییگ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔لی ییگ بیلجیم کا ایک بڑا صنعتی شہر ہے جو جرمنی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ اس سے قبل 2011ء میں بھی اس شہر میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ حملہ آور نے بعد ازاں خود کشی کرلی تھی۔

Exit mobile version