یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبی آر ایس او بلوچ گلزمین کے تمام شہداء کو سرخ سلام...

بی آر ایس او بلوچ گلزمین کے تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی آر ایس او کے تمام زونوں کو تاقید کی ہے کہ 17 جنوری کو تمام زون شہید احمد داد اور شہید نصیر کمالان کی یادمیں ریفرنسز کا انعقاد کریں۔شہید احمد داد بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے جبکہ شہید نصیر کمالان بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے جن کو ریاستی فورسز نے اغواء بعد شہید کرکے 17 جنوری 2011 کواورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر پھینک دیا تھا۔تر جمان نے مزید کہا کہ بی آر ایس او بلوچ گلزمین کے تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بلوچ وطن کی آجوئی کے خاطر دشمن کے زندانوں میں طرح طرح کی اذیتیں برداشت کیں اور بلوچ وبلوچستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔شہید احمد داد اورشہید نصیر کمالان کو شہید کرنا ریاست کی شکست تھی کیوں کہ ریاست ہمارے ساتھیوں کو شہید کرکہ ہمیں خاموش کرنا چاہتا ہے لیکن حق کی آواز کو بلند کرنے کے لیے اور بلوچ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے بلوچ قوم نے ہمیشہ دشمن قوتوں سے بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور کامیابی بھی حاصل کی۔ترجما ن نے شہید نصیر کمالان اور شہید احمد داد کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے بی آر ایس او کے تمام زونوں کو تاقید کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں شہید احمد داد اور نصیر کمالان کی یاد میں ریفرنس منعقد کرکہ شہداء کی جدوجہد کو سلام پیش کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز